جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟۔

سماجی رابطے پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا، ان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے، ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے، ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوانوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment