جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی ۔ علیزے گبول

مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا

کراچی (نیوز پلس) معروف ماڈلنگ و اداکارہ علیزے گبول نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد عالمی وباء کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

انسٹاگرام پر علیزے گبول نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

علیزے گبول نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا لیکن الحمداللّہ مداحوں کی دُعاؤں اور محبتوں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔‘

علیزے گبولماڈلنگ و اداکارہ
Comments (0)
Add Comment