افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پر دئیے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment