اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست خارج کر دی

سیاسی مواد سے متعلقہ معاملات عدالتوں میں لانا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد (نیوز پلس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مواد سے متعلقہ معاملات عدالتوں میں لانا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس طرح کی درخواستوں کے لیے متبادل فورم موجود ہیں۔عدالت نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کا انحصار عدالت کی طرف سے رٹ جاری کرنے پر نہیں ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرات کیخدشات درخواست گزار کی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹجسٹس اطہر من اللّٰچیف جسٹسسا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف
Comments (0)
Add Comment