اسحاق ڈار کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، مشرق وسطی سمیت خطے میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال
مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کی تعریف
نائب ویزراعظم اور وریر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے مشرق وسطی سمیت خطے میں امن کوششوں کے حوالےسے عالمی رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا ہے ، پاکستان کی خطے میں امن کی مخلصانہ کوششوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگ
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں میں سعودی عرب کی مستقل حمایت کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے حصول کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نےٹیلی فونک رابطہ کیا
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نےٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں کی تعریف کی اورجنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد:نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی سمیت خطے میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے عارضی جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دیرپا امن کے قیام کی امید ظاہر کی ۔جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
فریقین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اعلی سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیر اعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کےدرمیان ٹیلی فون پر گفتگو
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کےدرمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں علاقائی صورتحال میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ابتدائی جنگ بندی کے قیام اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی قیادت کی تعریف کی۔
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈارنے دیرپا امن کی کاوشوں کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا ۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔