اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کے تازہ صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک  رابطہ، خطے کے تازہ صورتحال پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اس کے مسلسل اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم کو مختلف علاقائی اور بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ اپنی حالیہ سفارتی رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے باقاعدہ اور مسلسل رابطوں کا برقرار رہنا نہایت اہم ہے۔

پاکستان - مصر
Comments (0)
Add Comment