اسحاق ڈاراور کینیڈین وزیرخارجہ کا تازہ ترین علاقائی پیش رفت، امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسحاق  ڈاراور کینیڈین وزیرخارجہ کا تازہ ترین علاقائی پیش رفت، امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :  نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پیر کو خطے کی تازہ ترین پیش رفت اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر زور دیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔

مزید برآں، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔ اس میں تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

رہنماؤں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مسلسل روابط نہایت اہم ہیں۔

پاکستان - کینیڈا
Comments (0)
Add Comment