احتساب عدالت کا شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

لاہور (نیوز پلس)لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے شہبازشریف، حمزہ اور سلمان شہبازکے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ اثاثے منجمد ہونے خلاف ملزمان 14روز میں فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کرسکتے ہیں۔گذشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں میاں شہباز شریف، سلمان شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر نیب کی جانب سے شہباز شریف خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات اور جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈ جمع کرایا گیاتھا۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا تھا کہ شہباز شریف خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔ مشتاق چینی، شاہد رفیق اور آفتاب محمود گواہی دینے کو تیار ہیں، جبکہ شہباز شریف نے اپنی دونوں بیویوں کے نام پر جائیدادیں بھی بنا رکھی ہیں۔

اثاثے منجمداحتساب عدالتشہباز شریف خاندان
Comments (0)
Add Comment