ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا،وزیراعظم ، فیلڈمارشل سمیت دیگر کی شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے کے  شہداء کی نمازِ جنازہ ادا،وزیراعظم ، فیلڈمارشل سمیت دیگر کی شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی

راولپنڈی:  ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی،دو مسیحی شہید فوجیوں کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں ادا کی گئیںجنازے اور آخری رسومات میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈمارشل عاصم منیر سمیت وزراء ودیگر نے شرکت کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مظفرآباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نمازِ جنازہ آج چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) و چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF)، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہداء کے اہلِ خانہ اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل دو مسیحی شہید فوجیوں کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں ادا کی گئیں، جن میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کا جذب? فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے امن، سلامتی اور قومی خودمختاری کے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ قوم کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل تعاون کا اعادہ بھی کیا۔ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شہدائے پاک فوج - نماز جنازہ
Comments (0)
Add Comment