ڈین جونز ایک ایسے عظیم انسان تھے۔ وسیم اکرم

ڈین جونز کے ساتھ کھڑے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق آسٹریلین کرکٹر و کمنٹیٹر ڈین جونز کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا پر ڈین جونز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہےگزشتہ روز سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر ڈین جونز کی آخری رسومات ادا کی گئیں، اس موقع پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈین جونز ایک ایسے عظیم انسان تھے جو ’اسٹینڈنگ اوویشن‘ کے مستحق تھے یعنی لوگ کھڑے ہوکر اُن کا استقبال کریں۔‘

سابق کپتان وسیم اکرمقومی کرکٹ ٹیم
Comments (0)
Add Comment