پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد

فلم 'فنی بوائے' کو رواں برس آسکرز کی بیسٹ پکچر کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ

اسلام آباد (نیوزپلس) کینیڈین نژاد پاکستانی وراسٹائل اداکار علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ کو فلمی دنیا کے معتبر آسکرز ایوارڈ کی بیسٹ پکچر ایوارڈ کیٹگری کے لیے اہل قرار دی گئی 366 فلموں میں شامل کرلیا گیا ہے ،جسے اداکارعلی کاظمی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اس پیش رفت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکیڈمی انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے 5 سے 10 فلموں کو نامزد کرے گی جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 5 مارچ سے شروع ہوگا جو 10 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد 15 مارچ کو حتمی نامزدگی کا اعلان کیاجائے گا۔

آسکرز ایوارڈعلی کاظمی
Comments (0)
Add Comment