وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں.

اسلام آ باد (نیوز پلس) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں، تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا فائدہ؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشرف کیس کے عدالتی فیصلے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ’میں مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے نیو ڈیل (New Deal) کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔

فواد چوہدری
Comments (0)
Add Comment