وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے کابینہ کی کارکردگی پر رپورٹ طلب

صوبائی وزراء ذمہ داری سے حکومتی امور انجام دیں،کابینہ ارکان اپنی کارکردگی پر پہلے سے زیادہ توجہ دیں۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے کابینہ کی کارکردگی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کو ہدایت جاری کیں کہ وزیراعلیٰ صوبائی وزراکی کارکردگی کاجائزہ لیں پارٹی نظم وضبط پر سمجھوتہ نہ کیا جائے،وزیر ہوں یا مشیر، سب کو پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا پڑے گی۔ با خبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی امور سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء ذمہ داری سے حکومتی امور انجام دیں،کابینہ ارکان اپنی کارکردگی پر پہلے سے زیادہ توجہ دیں۔

وزیراعظم عمران خانوزیراعلیٰ محمود خان
Comments (0)
Add Comment