نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

وزیرِ قانون فروغ نسیم فروغ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا

اسلام آ باد (نیوز پلس)میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، وزیرِ قانون فروغ نسیم فروغ کی زیرِ صدارت ہوااجلاس کے دوران کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو کو طلب کر لیاہے۔حکومتی ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کے علاج سے متعلق بیرونِ ملک روانگی کے لیے نیب کا واضح موقف درکار ہے۔اجلاس میں موجود نیب کے نمائندے واضح موقف دینے سے گریزاں نظر آئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کو جتنی جلد بیرونِ ملک منتقل کیا جائے، اتنا بہتر ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرونِ ملک ڈاکٹروں کا چیلنج نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔

ای سی ایلمیاں نواز شریف
Comments (0)
Add Comment