جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی:  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی ہے، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اتوار کوانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ دونوں اعلی افسران کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے بھی نوازا گیا۔سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پاکستان - سعودی عرب - مسلح افواججنرل ساحر شمشاد مرزا - جنرل فیاض بن حمید الرویلی
Comments (0)
Add Comment