اداکار فیروز خان نے لکس اسٹائل ایوارڈ مداحوں کے نام کر دیا

فیروز خان نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں جہنوں نے مجھے ووٹ دیا

اداکار فیروز خان نے لکس اسٹائل ایوارڈ مداحوں کے نام کر دیا

اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسٹری کے وراسٹائل اداکار فیروز خان نے ڈارمہ سیریل ” خدا اور محبت ” میں بہترین اداکاری کے لئے حاصل کردہ ایوارڈ "لکس اسٹائل ایوارڈ” اپنے مداحوں کے نام کر دیا

 فیروز خان نے انسٹاگرام پر لکس اسٹائل ایوارڈز 2022میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ،

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے ووٹ دیا!‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ”الحمداللّٰہ، شکر ہے اس ربِ کائنات کا جس کے لیے تمام تعریفیں ہیں”۔

اداکارفیروز خانلکس اسٹائل ایوارڈ
Comments (0)
Add Comment