آصف زرداری نے ٹین ایج میں بلاول بھٹو کو کرپشن سمیت نوسربازی کے تمام گر سکھا دیئے۔فیاض الحسن چوہان

بلاول اپنے والد سے پوچھیں کہ محترمہ کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟

لاہور(نیوز پلس)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی ماما کی برسی ضرور منائیں مگر اپنے پاپا پر بھی برسیں، برسی پر اپنے والد سے پوچھیں ان کے دستِ راست رحمٰن ملک سانحہ کے بعد بھاگ کر بلاول ہاوٗس کیوں گئے؟تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان بلاول بھٹو زرداری پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد سے پوچھیں کہ محترمہ کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ آصف زرداری نے ٹین ایج میں اپنے بیٹے کو کرپشن سمیت نوسربازی کے تمام گر سکھا دیئے، انہیں نیب کے سامنے لازمی پیش ہونا پڑے گا۔

فیاض الحسن چوہان
Comments (0)
Add Comment