آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس

کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی و علاقائی صورتحال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی

راولپنڈی (نیوز پلس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کواٹر(جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی و علاقائی صورتحال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس میں کور کمانڈرز کانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

آرمی چیفقمر جاوید باجوہ
Comments (0)
Add Comment