آرایس ایس نظریے نے گاندھی کاقتل کیا۔وزیر اعظم عمران خان

آرایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے اور ان کا نظریہ جرمن نازیوں سے متاثرہے

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرایس ایس نظریے نے گاندھی کاقتل کیا ہے ایک ارب آبادی کے ایٹمی ملک میں آرایس ایس نظریے کے زیراثرہے۔وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈ یا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے اور ان کا نظریہ جرمن نازیوں سے متاثرہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افرادکامحاصرہ کیاہواہے،مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں نوجوانوں کواغواکیاگیا، کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازعہ ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ اور اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment