Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت ل

قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل، گرین شرٹس نے 216 رنز کا ہدف کامیابی سے بچا لیا

 

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

  

پاکستان کی جانب سے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے کے بعد قومی بولرز نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکن بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ پاکستانی ٹیم نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے اختتام پر کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دے دیا تھا ، معاذ صداقت 96 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سنچری مکمل نہ کرسکے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ وہ سنچری سے صرف 4 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئے۔ صاحبزادہ فرحان نے بھی ذمہ دارانہ اور پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 73 رنز بنائے، جبکہ فخر زمان 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ حسن نواز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، مہیش تھیکشنا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، تاہم پاکستانی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث مہمان ٹیم کے بولرز رنز کی رفتار روکنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے میچ میں 215 رنز کا بڑا مجموعہ بنانے کے بعد پاکستان کی نظریں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری قائم کرنے پر مرکوز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:4 × 5 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More