Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی اڈوں پر جوابی حملوں کی منصوبہ بندی برسوں پہلے مکمل کر لی تھی، ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا دعویٰ

امریکی اڈوں پر جوابی حملوں کی منصوبہ بندی برسوں پہلے مکمل کر لی تھی، ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا دعویٰ

ایران کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل مسعود جعفری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے جوابی حملوں کی منصوبہ بندی برسوں قبل تیار کر لی گئی تھی اور ایرانی مسلح افواج طویل عرصے سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات، تعمیراتی سرگرمیوں اور دفاعی اقدامات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل مسعود جعفری نے کہا کہ جدید امریکی ٹیکنالوجی، فضائی دفاعی نظام اور جدید جنگی طیاروں کے باوجود ایرانی فضائیہ کے پائلٹس نے غیرمعمولی مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شیراز ایئربیس سے پرواز کرتے ہوئے امریکی سینٹکام کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جبکہ یہ کارروائی GPS اور INS نیویگیشن سسٹمز کے بغیر انجام دی گئی، جس پر امریکا اور اس کے اتحادی حیران رہ گئے۔

بریگیڈیئر جنرل جعفری کے مطابق امریکا کو توقع نہیں تھی کہ تیسری نسل کے جنگی طیارے اس کے جدید فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر اہداف تک پہنچ سکتے ہیں، تاہم یہی عنصر ایرانی کارروائی کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پائلٹس کو دشمن کے جدید فضائی دفاعی نظام، فضائی نگرانی اور ممکنہ خطرات کا مکمل ادراک تھا، اس کے باوجود انہوں نے انتہائی کم بلندی، تقریباً 30 میٹر کی سطح پر پرواز کرتے ہوئے قطر اور کویت میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں کی تیاری کئی برس قبل مکمل کر لی گئی تھی اور امریکی فوجی اڈوں کی سرگرمیوں پر مسلسل انٹیلی جنس نگرانی کی جاتی رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More