Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی، عمان سے معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں: ایران

آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی، عمان سے معاہدے کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں: ایران

تہران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی امریکا کے رویے میں تبدیلی اور مبینہ خلاف ورزیوں کے ازالے سے مشروط ہے

ایران نے واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، جبکہ تہران نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ عمان کے ساتھ جاری مذاکرات کا امریکا سے کوئی تعلق ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ عمان کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمدورفت کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ مذاکرات دوطرفہ نوعیت کے ہیں اور ان کا امریکا کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ امریکا کے رویے میں عملی تبدیلی اور ایران کے بقول اس کی سابقہ خلاف ورزیوں کے ازالے سے مشروط ہوگا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے کا انحصار مستقبل میں امریکا کے اقدامات اور خطے میں پیش آنے والی صورتحال پر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:9 − 8 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More