عائزہ خان کی نئی تصاویر وائرل، لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں سکاٹ لینڈ میں تعطیلات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جہاں سے شیئر کی گئی ان کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیم کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کی اسکرٹ اور اسپگیٹی اسٹریپ ٹاپ میں ملبوس نظر آئیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جانے لگا۔
کئی مداحوں نے عائزہ خان کے نئے انداز، اعتماد اور شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے تصاویر کو خوب سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنے روایتی اور پہلے والے انداز میں زیادہ پسند کرتے تھے۔
دوسری جانب متعدد صارفین نے اداکارہ کے حق میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی معاملہ ہے اور اس حوالے سے دوسروں کی نجی پسند کا احترام کیا جانا چاہیے۔
عائزہ خان کی تصاویر پر ہونے والی بحث نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شخصی آزادی، فیشن اور عوامی شخصیات کی نجی زندگی سے متعلق مختلف آراء کو جنم دیا ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیلی وژن ڈراموں میں کم دکھائی دے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جلد ہی معروف اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
