Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فلاپ قرار دے کر فلم سے نکالا گیا ، جاوید شیخ کا انکشاف

فلاپ قرار دے کر فلم سے نکالا گیا ، جاوید شیخ کا انکشاف

جاویدشیخ کا کہنا ہے کہ زندگی میں مشکل وقت ضرور آتا ہے لیکن محنت کر کے دوبارہ کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے فنی سفر کے ایک نہایت مشکل مرحلے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلم کی ناکامی کے بعد انہیں ایک نئی فلم سے نکال کر ان کی جگہ اداکار فیصل رحمان کو کاسٹ کر لیا گیا تھا، جس پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوئے اور آبدیدہ بھی ہو گئے۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں میزبان و اداکار واسع چوہدری کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نئی فلم میں کام شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار تھے، تاہم فلم سازوں کی جانب سے اچانک فون آیا اور انہیں بتایا گیا کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا خیال ہے کہ وہ اس وقت "فلاپ اداکار” ہیں، اس لیے ان کی جگہ فیصل رحمان کو فلم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

سینئر اداکار کے مطابق یہ خبر ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس لمحے وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد انہیں کئی برس تک سخت جدوجہد کرنا پڑی، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت، لگن اور ثابت قدمی کے ذریعے دوبارہ اپنی شناخت قائم کی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وقت گزرنے کے بعد وہی فلم ساز ایک بار پھر ان کے پاس فلم کی پیشکش لے کر آئے، لیکن انہوں نے ماضی کی تلخیوں کو اپنے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہونے دیا اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پیشکش قبول کر لی۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ زندگی میں کامیابی اور ناکامی دونوں انسان کے سفر کا حصہ ہیں۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ مشکل حالات میں بھی حوصلہ نہ ہارا جائے، کیونکہ محنت، مستقل مزاجی اور خود پر اعتماد رکھنے والے افراد ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوتے ہیں۔

سینئر اداکار کے اس انکشاف کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے، جہاں مداح ان کے حوصلے، صبر اور پیشہ ورانہ رویے کو سراہ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More