Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی: ایڈمرل نوید اشرف

پاکستان کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی: ایڈمرل نوید اشرف

رسالوپور:  پاک فضائیہ اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید اور مضبوط فورس ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ سال مئی میں فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں بھی اپنی برتری ثابت کی۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “معرکہ حق” کے دوران پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا اور ملک کے دفاع کو یقینی بنایا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خصوصاً ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی۔ تاہم، پاکستان کی سفارتی کاوشوں نے خطے میں جنگ بندی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More