امت ایک جسم کی مانند ہے جب جسم کے کسی بھی حصہ میں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم محسوس کرتا ہے، سید فضیل رضاعطاری
برمنگھم : (اسٹاف رپوٹر)فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن برطانیہ اور یورپ کے سربراہ سید فضیل رضاعطاری نے کہا کہ امت ایک جسم کی مانند ہے جب جسم کے کسی بھی حصہ میں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم محسوس کرتا ہے اسی طرح مسلمان کو دنیا میں کہیں بھی تکلیف ہو پریشان یا غمزدہ دیکھتا ہے تو دوسرا مسلمان بھی اس کو اپنی تکلیف سمجتے ہوۓ اسے دور کرنے کی کوشیش کرتا ہے دعوت اسلامی کا فلاحی ادارہFGRF اسی جذبہ سے مظوم نہتے پریشان حال غزہ (فلسطین )کے مسلمانوں ، شام ،مراکو،ترکی، افریقی ممالک ، پاکستان اور دیگرممالک کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشیش کر رہا ہے،
ان خیالات کا اظہار برمنگھم کے میجسٹک ھال میں ایف جی ار ایف کے سالانہ پرزینٹیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کر رہے تھے اس موقع پر FGRF برطانیہ کے سال بھر میں ہونے والے کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئ ایف جی ار ایف نہ صرف برطانوی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشیشوں میں مصروف عمل ہے بلکہ برطانوی جیلوں اور پاکستانی جیلوں میں بھی FGRF بہت سے پروجییکٹس پر کام کر رہی ہے نوجوانوں کو بے راہ روی ،منشیات ، نائف کرائم ، ویڈیو گیمز، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر جرائم سے بجانے کے لیے مختلف ورکشاپ کاانعقاد مسلسل کیا جاتا ہےبرطانیہ کی مختلف مساجد کے باہر ہیلتھ چیکس کیے جاتے ہیں اور دیگر اصلاحی کاموں میں ایف جی ار ایف ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ان کاموں کو بنیاد بنا کر برطانیوں اداروں ، پاکستانی اداروں اور دنیا کہ دیگر ممالک نے 160 سے زائد ٹرافی ، اعزازات ، شیلڈز اور تعرافی اسناد ایف جی ار ایف اور FGRF برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری کو دئے گیے،
اس موقع پر سید فضیل رضا عطاری نے کہا یہ تمام کام خالیصیتن اللہ عزوجل کی رضا کے لے کیے ہیں اور ان کا سہرہ دعوت اسلامی کے بانی امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دعوت اسلامی سے وابستہ ایک ایک فرد ایک ایک ڈونر، مساجد ،ایف جی ار ایف برطانیہ ،یورپ اور کینڈا ارگنائزیشز کو جاتا ہے اگر اتنا بڑا نیٹ ورک نا ہوتا تو یہ ہرگز ممکن نا ہوتا –
سالانہ پریزنٹیشن میں علماۓ کرام ، حفاظ کرام ، ایم پی بیرسٹر ایوب خان، کونسلرز، معررف کاروباری اور سماجی افراد اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے شرکت کی اور ایف جی ار ایف کے اتنے بڑے کاموں کو سہراتے ہوے کہا کہ ہمیں بھی دعوت اسلامی اور FGRF کا ہر طرح سے ساتھ دینا چاہئے – پریزیٹیشن میں اعلی کارکردگی دیکھانے والے شخصیات، ڈونرز، مساجد اور دیگر افراد کو اعزازات،شیلڈ اور تحائف بھی دئے گیے اخر میں سید فضیل رضا عطاری نے دعا بھی گئی
