Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قطر پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ، حملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے براہ راست خطرہ ہے ۔ ایرانی صدر

قطر پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ، حملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے براہ راست خطرہ ہے ۔ ایرانی صدر

عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر پزشکیان  کا اسرائیل پر قطر پر حملے کے ساتھ غزہ جنگ بندی کو کمزور کرنے کا الزام

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز قطر پر اسرائیل کے حملے کو ” کھلی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا مقصد غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کو پٹڑی سے اتارنا ہے۔

دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسوعد پزشکیان نے کہا کہ یہ حملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ایرانی صدر نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ "عالمی قانون کے تحت جوابدہی سے بچتے ہوئے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں،” عرب اور اسلامی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس کا مقابلہ کریں جسے انہوں نے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ایک مربوط کوشش قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More