30نومبر2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 77لاکھ 53ہزار473گانٹھ کپاس آئی
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق30نومبر2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 77لاکھ 53ہزار473گانٹھ کپاس آئی۔ 30نومبر2022تک 42 لاکھ80ہزار500گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔
گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34لاکھ 72ہزار973گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔ اضافے کی شرح 81.13فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 37لاکھ 36ہزار749گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل25لاکھ15ہزار167گانٹھ کپاس سے 12لاکھ21ہزار582گانٹھ زائدہے۔
پنجاب میں اضافے کی شرح48.57فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 40لاکھ 16 ہزار 724گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل17لاکھ65ہزار333گانٹھ کپاس سے 22لاکھ51ہزار391گانٹھ زیادہ ہے۔
صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 127.53فیصدرہی۔30نومبر2023تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے75 لاکھ30ہزار392گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 415جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 90 ہزار 626 گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 67لاکھ 55ہزار905گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ہے۔
صوبہ پنجاب میں 286جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور35لاکھ98ہزار680گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 30نومبر2023تک60ہزار653گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 88ہزار347گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2لاکھ12ہزار 710گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 76 ہزار266گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ26ہزار266گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 31ہزار565گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 2 لاکھ13 ہزار58گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 2لاکھ 8 ہزار 872گانٹھ کپاس،
ضلع ساہیوال میں 1لاکھ 80ہزار666گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 5لاکھ49ہزار485گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں 4لاکھ49ہزار731گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 9لاکھ26ہزار337گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ ضلع سانگھڑمیں 16لاکھ71ہزار 43گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1لاکھ 35 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1لاکھ78ہزار615گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ19 ہزار85 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ 44ہزار439گانٹھ کپاس،
ضلع سکھر میں 5لاکھ31ہزار102گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 63 ہزار200گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2لاکھ21ہزار95گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ85ہزار421گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک7 لاکھ6 ہزار 942گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔