Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک فوج سے 5جنرلز ریٹائرڈ ہوگئے،آئی ایس پی آر

پاک فوج سے 5جنرلز ریٹائرڈ ہوگئے،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایاہے کہ  پاک فوج سے5 جنرل رینک کے افسران ریٹائرڈ ہوگئے۔

پاکستان آرمڈ فورسز کے جاری ایکس پیغام کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے پاک فوج کے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر،لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید،لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

ٹویٹ میں لکھا گیاکہ اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران تمام افسران نے قوم اور پاک فوج کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، ہم مادر وطن کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More