اسلام آباد (نیوزپلس) اداکارہ میرا کو شوہر نے 50 ہزار ڈالر کے عوض اسپتال سے فارغ کروایا اس بات کا دعویٰ میرا کے سسر راجہ پرویز نے کیا ہے ،انہوں نے مبینہ طور پر ایک نجی ٹی وی پر دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا ہے
میرا کے سسر راجہ پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کا آج امریکا سے پاکستان کے لیے روانگی کا امکان ہے اور وہ اگلے 48 گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔
جبکہ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور والدہ نےبیان ذہنی دباؤ میں دیا