ممبئی (نیوزپلس) بھارتی فلم سٹار کرینہ کپور کہتی ہیں کہ اُن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اُن کی شادی پر راضی نہیں ہو رہے تھے جس پر اُنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔
اپنی شادی کی 8 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا کی جانب سے کرینہ کپور کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اٴْنہوں نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف ظاہر کیا تھا۔
سٹار ایکٹریس نے کہا کہ جب اٴْنہوں نے سیف علی خان سے شادی کی تو سب نے کہا کہ اب کوئی اداکار اٴْن کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہے گا اور اب اداکارہ کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے ۔
کرینہ کپور نے بتایا کہ لوگوں کے اس طرح کہنے کے باوجود بھی وہ پیچھے نہ ہٹیں اور اداکارہ نے کہا کہ اٴْن کا کیرئیر ختم ہونا ہوگا تو ہوجائے لیکن سیف علی خان وہ شخص ہے جن کے ساتھ وہ اپنی تمام زندگی گزارنا چاہتی ہیں ۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ سیف علی خان سے شادی اٴْن کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا ۔