Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہنگو: نماز جمعہ میں خود کش دھماکے، 5 افراد شہید درجنوں زخمی

ہنگو: نماز جمعہ میں خود کش دھماکے، 5 افراد شہید درجنوں زخمی

خیبیر پختنوخواہ کے کوہاٹ دویژن کے ضلع ہنگو کی مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران خود کش دھماکے کے نیتجے مٰں 5 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔

ڈی  پی او ہنگو نثار احمد کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حسود میں مسجد کے اندر دحماکہ ہوا ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دوآبہ تھانے پر 2 خودکش حملے ہوئے، ایک خودکش دھماکا تھانے کے گیٹ پر  جبکہ دوسرا خودکش دھماکا تھانے کے اندر مسجد میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے مسجد کی چھت گر گئی۔ پولیس کے مطابق شہید افراد کی نعشوں اور زخٰمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

زیراعلیٰ خیبر پی کے اعظم خان نے ہنگو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More