Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کترینہ کیف نے مقببولیت میں مارک زکر برگ کو پیچھے چھوڑ دیا

کترینہ کیف نے مقببولیت میں مارک زکر برگ کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔

حال ہی میں میٹا کی پیغام رسائی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پر چینلز کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا، جو معروف شخصیات کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لیے اب تک کا نیا طریقہ کار ہے۔

بھارتی اداکارہ واٹس ایپ چینلز پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

انہوں نے واٹس ایپ کی سربراہ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ کو ہی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے

کترینہ کیف نے نہ صرف زکر برگ کو پیچھے نہیں چھوڑا بلکہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ریپر بیڈ بنی سے بھی سے زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔

اب تک واٹس ایپ چیلنز پر واٹس ایپ، نیٹ فلکس اور رئیل میڈرڈ کے بعد بھارتی اداکارہ کو فالو کیا جا رہا ہے اور ان کی فالورز کی تعداد 14 ملین سے زائد ہے ۔

گلوکار و ریپر بیڈ بنی 12 ملین فالورز کے ساتھ پانچویں، اور مارک زکر برگ 2 ملین فالورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More