Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کینیاکے ایک پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 14 بچے ہلاک جبکہ 39 زخمی

حادثے میں ہلاک ہونیوالے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں

نیروبی (مانٹیرنگ ڈیسک)کینیاکے ایک پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 14 بچے ہلاک جبکہ 39 زخمی ہوگئے ہیں۔ بیشتر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھگدڑکا المناک واقعہ کینیا کے ٹاؤن کاکامیگا کے اسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعد بچے ا سکول سے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق اسکول حادثے میں ہلاک ہونیوالے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ حادثے کی خبر سنتے ہی والدین اسکول اور اسپتال کی طرف بھاگے اور اپنے بچوں کو تلاش کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیاپولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔

۔کینیا کے و زیر اعظم رائلہ اوڈنگا نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پیغام میں بچوں کے والدین سے دکھ کااظہارکیا اورزخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More