Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کینٹن فیسٹیول 2023 ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کو تیار ہے

چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیسٹیول ، جسے "کینٹن فیسٹیول " بھی کہا جاتا ہے

سارہ افضل

تحریر : سارا افضل

 

کینٹن فیسٹیول  2023 ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے ساتھ   تاریخ رقم کرنے کو تیار ہے 

چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیسٹیول  ، جسے "کینٹن فیسٹیول ” بھی کہا جاتا ہے ، چین کے غیر ملکی تجارتی شعبے کے لئے ایک اہم چینل اور چین کی کھلے پن کی پالیسی کا مظہر ہے۔ یہ چین کی غیر ملکی تجارت کی ترقی اور چین اور دنیا کے مابین ،اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو آگے بڑھانے میں مرکزی  کردار ادا کرتا ہے۔ اور یہ "چین کا نمبر 1 میلہ” کے طور پر مشہور ہے.

چین کا ” اول نمبر کا میلا ” کہلانے والا کینٹن فیسٹیول ہر موسم بہار اور خزاں میں صوبہ گوانگچو  میں منعقد ہوتا ہے. کینٹین میلے کا آغاز  ۱۹۵۷ میں ہوا تھا اور تب سے یہ بے حد وسیع  پیمانے پر منعقد ہونے والا چین کا سب سے بڑا میلہ ہے ، جہاں پر  متنوع خریداروں کی بہت بڑی تعداد آتی ہے ، دنیا بھر کی  اعلی ترین مصنوعات  کی مکمل ورائٹی  اور ۱۳۲ سیشنز کے ساتھ  کاروباری ادارے  چین میں بہترین کاروباری ماحول کا  لطف اٹھاتے ہیں ۔ ۱۳۲ ویں آن لائن  کینٹن میلے میں  ۲۲۹ ممالک اور خطوں سے آن لائن ۵۱۰۰۰۰خریدار شامل ہوئے ،  یہ تعداد کینٹن میلے کی بڑی تجارتی قدر اور عالمی تجارت میں اس کے بڑے حصے کی اہمیت کی عکاس ہے۔

پندرہ اپریل کو ، ۱۳۳واں کینٹن میلا منعقد ہورہا ہے جس میں پہلی مرتبہ اس کے معیار  اور پیمانے کو مزید وسعت دی جائے گی اور "چین کے نمبر  ون فیسٹیول ” کی حیثیت  کو مزید مستحکم کیا جائےگا اور  تین مراحل میں مکمل طور پر آف لائن  نمائش دوبارہ شروع کی جائے گی ۔اس کے لیے پہلی مرتبہ نمائش گاہ کے مجموعی علاقے کو توسیع دی گئی ہے اور یہ علاقہ اب  ایک اعشاریہ ایک آٹھ ملین سے ایک اعشاریہ پانچ  ملین مربع میٹر تک بڑھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مجموعی سٹرکچر  کو بہتر بنایا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں ہونے والی نئی پیش رفت اور ترقی کو نمایاں کیا جائے گا۔ نمائشی حصوں  کی ترتیب کو بہتر بنایا گیا ہے  اور تجارت کو اپ گریڈ کرنے، صنعتی ترقی اور سائنسی اور تکنیکی جدت  کی کامیابیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی اقسام اور مدارج شامل کیے گئےہیں .

یہ میلہ  آن لائن اور آف لائن ہوگا جس میں تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی سے  ورچوئل اور فزیکل فیئر اور ڈیجیٹلائزیشن کے انضمام کی رفتار کو تیز  کیا جائے گا ۔ نمائش کنندگان ، پورا عمل بشمول، شرکت کی درخواست ، بوتھ کا انتظام ، مصنوعات کی نمائش اور آن سائٹ تیاری،ڈیجیٹل طور پر مکمل کرسکتے ہیں۔ ۱۳۳ ویں میلے کا  ہدف مارکیٹنگ کو بڑھانا اور عالمی خریداروں مارکیٹ کو مزید وسیع کرنا ہےاس کے لیے انتظامیہ مقامی اور بین الاقوامی خریداروں کے لیے کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے اور  سرمایہ کاری کے فروغ کو بہتر بنانے کے لئے فورم کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سیشن میں عالمی خریداروں کے لئے جامع ون اسٹاپ خدمات فراہم کیے جائیں گے ۔ٹریڈ میچ میکنگ، آن سائٹ مہمان نوازی، حاضرین کے لئے انعامات  سمیت نئے اور  مستقل صارفین نمائش سے پہلے ،اس کے  دوران اور بعد میں فیس بک، لنکڈ ان، ٹویٹر وغیرہ سمیت نو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن یا آن سائٹ خدمات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ٹریڈ برج "ملٹی نیشنل انٹرپرائزز، مخصوص علاقوں اور صنعتوں کے ساتھ ساتھ مختلف صوبوں یا میونسپلٹیز کے لیے سرگرمیاں منعقد کرنے ، خریداروں کو صنعت کے رجحانات سے بروقت آگاہ کرنے ، اعلی معیار کے سپلائرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور فوری طور پر معیاری  مصنوعات تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لئے مدد  دینے کے لیےمختلف موضوعات کے تحت سرگرمیوں کا اہتمام کر رہا ہے  جن میں  سائٹ پر فیکٹری کا دورہ اور بوتھ ڈسپلے، نئے خریداروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے "نئے خریداروں کے لیے اشتہاری انعامات” ، ویلیو ایڈڈ تجربات فراہم کرنے کے لیے وی آئی پی لاؤنج ، آف لائن سیلون اور "آن لائن شرکت ، آف لائن انعام” جیسی آن سائٹ خدمات، آپٹمائزڈ آن لائن پلیٹ فارم ، جس میں پری رجسٹریشن ، پری پوسٹنگ سورسنگ کی درخواستیں ، پری میچنگ وغیرہ جیسی سرگرمیاں  شامل ہیں۔

درآمدات اور برآمدات کی متوازن نمو کو فروغ دینے کے لئے ۱۰۱ ویں سیشن میں بین الاقوامی پویلین کا افتتاح کیا گیا تھا۔ گزشتہ ۱۶ برس میں  ، اپنی مہارت اور بین الاقوامیت کی مسلسل بہتری کے ساتھ ، بین الاقوامی پویلین نے غیر ملکی کاروباری اداروں کو چینی اور عالمی صارفین کی مارکیٹ  دریافت کرنے میں بے حد سہولت  فراہم کی ہے۔ ۱۳۳ ویں سیشن  میں اس بین الاقوامی پویلین میں ترکیہ، جنوبی کوریا، جاپان، بھارت، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان وغیرہ کے قومی اور علاقائی وفود شرکت کریں گے، مختلف خطوں کی تصاویر اور ان کی مختلف خصوصیات کی  بھرپور نمائش کی جائے گی  اور صنعتی کلسٹرز کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا ۔

۱۳۳ ویں کینٹن میلے میں بین الاقوامی پویلین بین الاقوامی نمائش کنندگان کے لئے شرکت کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔ شرکت کی  درخواست دینے کے لیے زیادہ اعلی معیار کے ملٹی نیشنل انٹرپرائزز، بین الاقوامی برانڈز، غیر ملکی انٹرپرائز کی شاخوں، غیر ملکی برانڈ ایجنٹس اور درآمدی پلیٹ فارمز کو بہتر بنایا جائے گا. مزید برآں، بین الاقوامی نمائش کنندگان اب پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تمام ۱۶  کیٹیگریز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

کینٹن فیسٹیول ،چین کی غیر ملکی تجارت اور انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کی ترقی خاص طور پر نمائش کی صنعت میں آئی پی آر کے تحفظ کی پیش رفت کا گواہ ہے  ۔ ۱۹۹۲ سے اب تک یعنی مسلسل ۳۰ سال سے چین  انٹلیکچوئل پراپرٹی کے تحفظ کے لیے  مسلسل کام کر رہا ہے۔

اس فیسٹیول میں غیر ملکی مصنوعات اور کاروباری افراد کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے ، یہاں  انٹلیکچوئل پراپرٹی کی خلاف ورزی کے بارے میں شکایات اور تصفیے کی دفعات کے ساتھ ایک آئی پی آر تنازعات کے جامع تصفیے کا طریقہ کار قائم کیا گیا ہے جو کہ میلے کی عملی صورتحال اور ورچوئل اور فزیکل میلے کے انضمام کی ضروریات کے مطابق ہے ،ان اقدامات نے  آئی پی آر کے تحفظ کے بارے میں نمائش کنندگان کی آگاہی میں اضافہ کیا ہے اور چینی حکومت کے آئی پی آر کے احترام اور تحفظ کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کینٹن فیسٹیول چین میں آئی پی آر کے تحفظ کی ایک مثال بن گیا ہے اور یہی اعتماد چین اور یہاں کے کاروباری ماحول پر سرمایہ کاروں کے اضافے کو بڑھاتے ہوئے چینی معیشت کی ترقی  کا یکا اہم پہلو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More