Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کچھ لوگ میرے اور فوج کے تعلقات خراب دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان

فوج کے ساتھ آج تک کوئی تنازع ہوا نہ مستقبل میں کوئی آثار ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میرے اور فوج کے تعلقات خراب دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ فوج کے ساتھ آج تک کوئی تنازع ہوا نہ مستقبل میں کوئی آثار ہیں۔ ملکی مفاد کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خارجی اور داخلی معاملات پر عسکری قیادت سے کھل کر بات ہوتی ہے۔ اندرونی اور بیرونی معاملات پر تمام فیصلے ملکی مفاد میں اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔

صوبہ پنجاب کی حکومت بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طرز حکمرانی کی مزید بہتری کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہر بڑے فیصلے پر رابطے میں رہتے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں انتظامی معاملات سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ پنجاب میں بڑے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ متعلقہ ادارے تحقیقات کی صورت میں کریں گے۔

سعودی عرب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو اپنے انداز سے اپنا کام کر رہا ہے۔ چاہتے ہیں نیب میگا سکینڈلز کو بہتر انداز سے منطقی انجام تک پہنچائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More