Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کووڈ-19 کے دوران انٹر نیشنل ٹینس کا آغاز انتہائی مشکل ہے۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق

جلد بین الاقوامی مقابلوں کی شروعات ہو تے ہوئے نہیں دیکھ رہا

اسلام آباد (نیوز پلس)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19کے دور میں فوری طور پر ٹینس کی بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سرگرمیاں شروع کرنا بہت مشکل ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہناتھا کہ کووڈ-19 کے دوران انٹر نیشنل ٹینس کا آغاز انتہائی مشکل ہے، کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دنیا کے ہر کونے سے کھلاڑی شرکت کے لیے پہنچتے ہیں، یہ کوئی کرکٹ یا فٹ بال کی طرح نہیں ہے کہ بس دو ممالک کی ٹیمیں ہیں اور انہیں ایک جگہ رکھ لیا جائے، تمام ایس او پیز مکمل کر لیے جائیں اور پھر میچز کا انعقاد کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹینس کے کھلاڑی پتہ نہیں کون کونسی فلائٹس لے کر اپنے ملک سے وہاں پہنچتے ہیں جہاں انہوں نے ٹورنامنٹس کھیلنا ہوتا ہے، ایسے میں ان کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرنا اور پھر انہیں قرنطینہ کے مرحلے سے گزارنا انتہائی مشکل ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی شروعات اتنی آسان نہیں جتنی کہ فٹ بال اور کرکٹ میں ہیں۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ ایک ہی ملک میں رہتے ہوئے ایونٹ کرانا آسان ہوتا ہے اور اس میں ایس او پیز بھی مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ مقامی سطح پر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ٹورنامنٹ کرایا جا سکتا ہے، اسی طرح نمائشی میچز کا بھی انعقاد کیا جا سکتا ہے لیکن ٹینس کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس جن میں خاص طور پر گرینڈ سلم بھی شامل ہیں ان کے شروع ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ہونے والے ایونٹس میں ٹینس کے شائقین کو بھی اکٹھا کیا جا سکتا ہے یا ایسے جگہ جہاں کورونا وائرس کے خطرات کم ہوں وہاں فینز کے ساتھ میچز کرانے میں حرج نہیں ہے، آنے والے دنوں میں چھوٹے ٹورنامنٹس شروع ہوتے ہیں تو وقتی طور پر فینز کے بغیر ہی ہوں گے۔ واضح رہے کہ ان دنوں میں کئی ممالک میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، بیس بال اور فٹ بال کے لیگ مقابلے تماشائیوں کے بغیر شروع ہو چکے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More