Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے۔پنجاب حکومت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

لاہور(نیوز پلس) کورونا وائرس کی صورتحال کے پش نظر پنجاب میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیاگیا، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے اور دونوں مواقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں تاجر تنظیموں کی مدد سے ایس او پیز پر عملدر آمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں انفرادی کارروائی کی بجائے پوری مارکیٹ سیل کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں چار دن کاروبارکی اجازت ہے، تین دن مکمل لاک ڈاون رہے گا، اس دوران ٹائیگر فورس کارآمد ہیومن ریسورس ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔اجلاس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More