Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ

آرمی چیف سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات ہوئی اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے

راولپنڈی(نیوز پلس) چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے چینی جنرل نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آرمی چیف سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات ہوئی اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ چینی ملٹری وفد کے ساتھ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔دفاعی تعاون بڑھانے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کے شکر گزار ہیں۔چینی جنرل نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان اور پا ک فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More