Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیپلزپارٹی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔بلاول بھٹو زرداری

اکتوبر میں اپوزیشن جماعتیں مل کر اسلام آباد میں احتجاج کریں گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی

راولپنڈی (نیوز پلس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اکتوبر میں اپوزیشن جماعتیں مل کر اسلام آباد میں احتجاج کریں گی۔اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کشمیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے،ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، پیپلزپارٹی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سب کرپٹ بند ہیں تو خزانے میں بہت سے پیسے ہونے چاہئے تھے وہ کہاں ہیں، کوئی پاکستانی کشمیر پر سودے بازی کی اجازت نہیں دے گا، ہم نے سیاست کے لیے جانیں قربان کی ہیں، ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاست کرتے ہیں، ملک کے ہرطبقے کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More