Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی، آئی ایس پی آر

 بیجنگ /راولپنڈی:   چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

8 ہنگور کلاس آبدوز

 

چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کی شوانگلیو بیس میں ہونے والی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا، حکومت نے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔آ

ئی ایس پی آر کے مطابق معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جب کہ دیگر 4 آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی، یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More