Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف تسلیم نہیں کرے گی ۔ شاہد خاقان عباسی /مولانا غفور حیدری

پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہیں

اسلام آباد (نیوزپلس) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیں سینیٹ میں قاید حزب اختلاف پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں اس حوالے سے پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے جے یوآٓئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو نہ ماننے پراتفاق ، تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مولانا غفور حیدری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے کہ جس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو نہ ماننے پراتفاق کیا۔

ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری سے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہیں۔

اس دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف معاملے پر پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کرسب کو مایوس کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لیے حکمت عملی طے کرنی ہوگی جس کے لیے سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More