Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل9 : ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل9 : ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونایئٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم آخری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، ریضا ہینڈرکس 58 اور کپتان محمد رضوان نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ملتان سلطانز میں جہاں شاہنواز دہانی کی گہ اولی اسٹون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر علی کو آرام کروا کر جارڈن کوز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

 قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز اچھی کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوئے، اوپنر بلے باز ایلیکس ہیلز2، کولن مونرو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، آغا سلمان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جورڈن کاکس 41، اعظم خان 13، کپتان شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف ایک رن جبکہ عماد وسیم اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جاب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3،3 ، اسامہ میر نے 2 جبکہ ڈویڈ ویلے نے ایک وکٹ ھاصلی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More