Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے، آصف زرداری صدر جبکہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے، آصف زرداری صدر جبکہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے

وفاق میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور  ن لیگ نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں، وزیراعظم کے لیے شہباز شریف دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے جب کہ  آصف زرداری  صدر کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں۔

  اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کے نمبر پورے ہیں، ہم نئی حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہیں۔

 شہباز شریف نے کہا کہ آزاد امیدوار اپنی اکثریت ثابت کریں اور حکومت بنائیں ہم دل سے قبول کریں گے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے پاس حکومت بنانے کے لئے نمبر پورے نہیں ہیں۔

 اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کے نمبر پورے ہیں، ہم نئی حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا کہ آزاد امیدوار اپنی اکثریت ثابت کریں اور  حکومت بنائیں، ہم دل سے قبول کریں گے، تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل اور  ایم ڈبلیو ایم سے اتحادکیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے پاس حکومت  بنانےکے لیے نمبر پورے نہیں ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More