Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پشتو فوک سنگر گل پانڑا نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

مداح مجھے انسٹاگرام کے علاوہ اب ٹک ٹاک پر بھی فالو کریں ۔ گل پانڑا

پشاور (نیوزپلس) معروف پشتو فوک سنگر گل پانڑہ نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اب ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ کر اپنے فینز سے خوب داد سمیٹی۔

گُل پانڑہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

گُل پانڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ٹک ٹک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

گلوکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی شیئر کی اور مداحوں سے کہا کہ ’اُنہیں انسٹاگرام کے علاوہ اب ٹک ٹاک پر بھی فالو کریں۔‘

دوسری جانب اگر ہم گُل پانڑہ کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں لائکس آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More