Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شادی اس لیے نہیں کی کہ دوسروں کو دیکھ کر عبرت حاصل کی ۔ اداکارہ شائستہ جبیں

بچپن میں ہی والد کو کھو دیا تھا لہٰذا میں کام کرکے اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرتی رہی

کراچی (نیوزپلس) خوبصورت اداکارہ شائستہ جبیں کہتی ہیں کہ میں نے بچپن میں ہی والد کو کھو دیا تھا لہٰذا میں کام کرکے اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرتی رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے زندگی کے تجربات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی اپنے خاندان کی پہلی اور آخری خاتون ہیں کیونکہ انہیں کوئی پسند نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کوئی یہ بتانا چاہتا تھا کہ شائستہ ہماری رشتہ دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاید اب تو خاندان میں کوئی مجھے اپنا رشتے دار کہہ دیتا ہو لیکن پہلے تو ہرگز ایسا نہیں تھا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے خود بھی انڈسٹری میں اپنے خاندان کا ذکر نہیں کیا کیونکہ مجھے نہیں پسند کہ اگر کوئی مجھے کوئی پسند نہیں کرتا تو میں کیوں ان کا ذکر کروں۔

شائستہ جبیں نے انیکر کے شادی نہ کرنےکے سوال پر وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک شادی اس لیے نہیں کی کہ دوسروں کو دیکھ دیکھ کر عبرت حاصل ہوگئی ہے، آج تک بہت کم ہی شادی شدہ لوگوں کو خوشگوار زندگی گزارتے دیکھا ہے، ورنہ زیادہ تر یہ ہوتا ہے کہ اگر شوہر کرپٹ ہے تو بیوی رورہی ہے اور بیوی صحیح نہیں تو شوہر رورہا ہے حتیٰ کہ اپنے گھر میں بھی میں اپنے بھائی کو دیکھ کر یہی کہتی ہوں کہ تم ہی لوگ ہو جنہیں دیکھ کر میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More