Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک فوج کا باجوڑ میں آپریشن، افغان سرحد سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

پاک فوج کا باجوڑ میں آپریشن، افغان سرحد سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

پاک فوج نے کہا ہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک۔ افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ سے جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں نشانہ بنایا اور آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب بھی افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس سے پاک فوج کا جوان نائیک عبدالرؤف شہید ہو گیا، جبکہ بلااشتعال فائرنگ پر جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کو مسلسل اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے خبردار کیا جا رہا ہے، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی روک تھام کا وعدہ پورا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More