Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بحریہ کا ہنگور ڈے 2023 پر خصوصی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری

پاک بحریہ کا ہنگور ڈے 2023 پر خصوصی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے 2023 کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری ہر اول کا پرومو جاری کردیا۔ڈاکومنٹری میں پاک بحریہ کی سب میرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971 میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز ککری کو سمندر برد کیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو ڈبویا، آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

یاد رہے کہ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا رخ تک نہ کر سکا تھا۔سب سے اول ، سب سے بہتر کا عزم لئے پاک بحریہ کی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More