Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی امریکا کو زیرو تیرف دوطرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش، ذرائع

پاکستان کی امریکا کو زیرو تیرف دوطرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش، ذرائع

پاکستان نے یہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی ہے

پاکستان نے امریکا کو منتخب آئٹمز پر زیرو ٹیرف دوطرفہ تجارت کی پیشکش کردی

اسلام آباد:  پاکستان نے امریکا کو منتخب آئٹمز پر زیرو ٹیرف دوطرفہ تجارت کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں پاکستان نے یہ تجویز دی، پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی ہے۔

 جس کے تحت پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے.

پاکستان کی امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں اور مخصوص اشیاء پر زیرو ٹیرف کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کے کی پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جنگ بندی کے بعد صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ "بہت زیادہ تجارت” کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروانے کے بعد امریکی صدر نے ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کا عندیہ دیا تھا ۔

امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں شہبازشریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ میں صدر ٹرمپ کی انقلابی قیادت، عالمی امن کے لیے ان کی وابستگی، اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم کرنے میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کی ان کی نہایت قیمتی پیشکش پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

پاکستان اور امریکا کئی دہائیوں سے قریبی شراکت دار رہے ہیں، جنہوں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور دنیا کے اہم علاقوں میں امن و سلامتی کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ پاکستان-امریکا تعلقات کو صرف تجارت اور سرمایہ کاری ہی نہیں بلکہ تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکی صدرکی طرف سے پاک بھارت فائر بندی کا معاہدہ کرنے کے بعد کی گئی، جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے ساتھ ’بہت سی تجارت‘ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More