ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے
کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش میں 10 مظاہری کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا
اسلام آباد: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،
کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس میں 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے جواب میں مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے سلطان آباد میں ٹریفک پولیس کی چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو نذرآتش کردیا۔
لاہور میں بھی مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر توڑ پھوڑ کی، پولیس نے مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے لگائے سکیورٹی کیمپ بھی اکھاڑ دیے۔
مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے باہر دگرنا دے دیا، احتجاج میں نوجوانوں ، خواتین و بچوں کی کثیر تعداد میں شریک ہیں۔
مظاہرین نے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔
وفاقی دارلحکومت میں مظاہرین کی امریکی سفارتخانے کی طرف پیش قدمی جاری ہے، پولیس مظاہرین کو منتظر کرنے کیلئے شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔
اسی طرح گلگلت بلتسستان میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نےامریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
